سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں دوسری شادی اور جائیداد کے تنازع پر خاتون کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان خاتون کے رشتے دار ہیں، جنہوں نے قتل کا اعتراف کر لیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کے انتقال کے بعد دوسری شادی کی تھی، جس پر با اثر وڈیرے اور خاتون کے رشتے داروں کو غصہ تھا، خاتون نے پولیس سے تحفظ دینے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے صلح کے لیے بلایا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا، بعد میں اس کی بیوی کو قتل کردیا۔