• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این پی نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال واپس لے لی

فائل فوتو
فائل فوتو

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے وڈھ کی صورتحال پر آج 30 ستمبر کو صوبے میں ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال سانحہ مستونگ کے باعث واپس لے لی۔

بی این پی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی نے سانحہ مستونگ کے بعد صوبے بھر میں ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال واپس لیتے ہوئے مستونگ سانحہ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

وڈھ کی صورتحال اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید