کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے کوئٹہ کے راستےکروڑوں روپے مالیت کی چرس کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، تفصیلات کے مطابق کلکٹر انفورسمنٹ کراچی کو ملنے والی اطلاع پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بلوچستان سے آنے والی تمام گاڑیوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی اور آر سی ڈی ھائی وے اور اس سے متصل کچے علاقوں میں بھی پٹرولنگ کو بڑھا دیا ،ترجمان کسٹمز کے مطابق اس نگرانی کے دوران ریئس گوٹھ کے کچے علاقہ میں سے گزرنے والی ہنڈا سوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار تیز کر کے فرار ھونے کی کوشش کی جس پر پٹرولنگ اسکواڈ نے اس گاڑی کا پیچھا کیا ڈرائیور نے کچھ دور جاکر گاڑی ایک طرف کھڑی کر کے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا ،اے ایس او کی ٹیم نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے کر تفصیلی جانچ پڑتال کے لئے اسے موچکو چیک پوسٹ پر لے گئی۔