• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے ترکیہ اردوان کی قیادت میں دہشتگردی پر جلد قابو پا لے گا: نگراں وزیرِ اعظم

نگراں وزیرِِ اعظم انوار الحق کاکڑ— فائل فوٹو
نگراں وزیرِِ اعظم انوار الحق کاکڑ— فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں برادر ملک ترکیہ کے ساتھ ہیں۔

 انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ واقعے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

علاوہ ازیں شہباز شریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے بھی ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید