کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے کھڑے پاکستان کی نجی ایئر لائن کے طیارے کباڑ بن گئے، پرزہ جات چوری ہوگئے، ایئر لائن کے مالکان واجبات ادا کیے بغیر ملک سے چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نجی ایئر لائن کے درجنوں طیارے گراؤنڈ ہیں اور کئی برس سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے کھڑے طیاروں سے پرزہ جات چوری ہوگئے ہیں۔
طیاروں کے معاملے کو حل کرنے کیلئے کسٹمز حکام کی ڈی جی سی اے اے سے ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ واجبات کی وصولی کیلئے کسٹمز اور سی اے اے ان طیاروں کو نیلام کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن پر کسٹمز اور سی اے اے کے دو ارب سے زیادہ کے واجبات ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پاکستانی کی اس نجی ایئر لائن کے مالکان واجبات ادا کیے بغیر ملک سے چلے گئے ہیں۔