• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی ایم ڈی کیٹ امتحانات میں بے قاعدگیوں پر تشویش

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رابطہ کمیٹی نے ایم ڈی کیٹ امتحانات میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق رابطہ کمیٹی نے ایم ڈی کیٹ کے موجودہ نتائج کو منسوخ کرکے دوبارہ امتحانات کے انعقاد کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحانات میں پرچہ آؤٹ ہونے کی تحقیقات قوم کے سامنے لائی جائیں۔

ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق قوم کے ہونہار و قابل نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی اس زیادتی کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امتحانات میں بے قاعدگیوں کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق متحدہ متاثرہ طلبہ و طالبات کےلیے آواز اٹھاتی رہی ہے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید