• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور روس کی اپنے ملکوں میں ایمرجنسی وارننگ سسٹم کی ٹیسٹنگ

ٹیسٹنگ میسجز کا مقصد ایمرجنسی الرٹ سسٹم کی فعالیت چیک کرنا تھا۔
ٹیسٹنگ میسجز کا مقصد ایمرجنسی الرٹ سسٹم کی فعالیت چیک کرنا تھا۔

امریکا اور روس نے اپنے اپنے ملکوں میں ایمرجنسی وارننگ سسٹم کی ٹیسٹنگ کی ہے۔ 

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے موبائل فونز، ریڈیو اور ٹی وی پر ایمرجنسی وارننگ سسٹم کی ٹیسٹنگ کی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی اور فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے وارننگ سسٹم کا ٹیسٹ کیا۔ 

واشنگٹن سےخبر ایجنسی نے بتایا کہ ایمرجنسی الرٹ سسٹم کے ٹیسٹنگ میسجز لاکھوں امریکیوں کو بھیجے گئے۔ ایمرجنسی الرٹ سسٹم کے ٹیسٹنگ میسجز ریڈیو اور ٹی وی پر بھی چلائے گئے۔ 

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ میسجز کا مقصد ایمرجنسی الرٹ سسٹم کی فعالیت چیک کرنا تھا۔ 

دوسری جانب روس نے بھی آج اپنے ملک میں ایمرجنسی پبلک وارننگ سسٹم کی چیکنگ کی ہے۔ 

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روس میں سائرن بجائے گئے جبکہ ریڈیو اور ٹی وی کی نشریات روک کر ایمرجنسی الرٹ چلائے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید