اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اورکے الیکٹرک کے درمیان اربوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی متعلق مقدمہ کی سماعت دوران فریقین کوآپس میں مل بیٹھ کر معاملہ نمٹانے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ اداروں کے مابین معاملات سے کراچی اندھیرے میں ڈوب رہاہے، سیاسی اثرات بھی مرتب ہوں گے ،عدالت نےثالث کا نام پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزیدسماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے کہا دونوں اداروں کے مابین معاملات کی وجہ سے کراچی اندھیرے میں ڈوب رہاہے، اس کے سیاسی اثرات بھی مرتب ہوں گے، میئر کراچی خود بھی وکیل ہیں، بہتر ہو گا ان کو اعتماد میں لے کر معاملات طے کر یں۔