• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کو سبکدوش کردیا گیا

وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء الدین کو سبکدوش کردیا اور ایک کمیٹی قائم کردی ہے۔

نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین، قائم مقام وائس چانسلر، فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایسے فیصلے لے رہے تھے جو کہ فوری نوعیت کے نہیں تھے جن کے لیے انہیں اختیار دیا گیا تھا۔ 

ایمرجنسی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد، کا نوٹیفکیشن واپس لیا جاتا ہے۔ مورخہ 13 جون، 2023 اور قائم مقام وائس چانسلر فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (FUUAST) کو ہدایت کی گئی ہے تھی کہ وہ اب سے کسی قسم کے انتظامی اور مالی اختیارات کا استعمال نہ کریں، کیونکہ سینیٹ کی منظوری کے مطابق ان کی مدت ملازمت ختم ہو چکی ہے۔

قانون کے مطابق قائم مقام وائس چانسلر کی تقرری کے لیے سینیٹ کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کے ساتھ معاملہ چانسلر FUUAST کو بھیجا جا رہا ہے۔

مزید برآں، گزشتہ دو سالوں کی مبینہ انتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی رپورٹ، مورخہ 23 فروری 2023 کی روشنی میں ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ 

انکوائری کمیٹی کی سربراہی عبدالستار کھولچر، سینئر جوائنٹ سیکرٹری (ایچ ای) کریں گے۔ ناصر شاہ، ڈائریکٹر جنرل، QAD اورQAA ، HEC۔ بریگیڈیئر سید علی حیدر کاظمی، ریجنل ڈائریکٹر، نمل کراچی کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، کراچی کیمپس اور ثمینہ درانی، ڈائریکٹر فنانس، ایچ ای سی شامل ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید