واشنگٹن(ایجنسیاں،جنگ نیوز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے دیگر ریپبلکن ساتھیوں نے حماس کے اسرائیل پر حالیہ حملے کی ذمہ داری بائیڈن انتظامیہ پر عائد کی ہے،امریکہ کو عالمی سٹیج پر ’کمزور اور غیر مؤثر‘ سمجھا جاتا ہے، میری حکومت ہوتی تو ایسا کبھی نہ ہوتا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس کے لیے ریپبلکنز نے ایران کو ٹرانسفر کیے گئے چھ ارب ڈالر کا حوالہ دیا ہے تاہم بائیڈن انتظامیہ کے مطابق یہ رقم تاحال ایران نے استعمال نہیں کی۔ سابق صدر نے کہا کہ ’امریکی عوام کے ڈالروں سے ان حملوں میں مدد کی گئی۔‘اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کی زیرِ صدارت امریکہ کو عالمی سٹیج پر ’کمزور اور غیر مؤثر‘ سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے دشمنی کے دروازے کھلتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’ان کی میرے ہوتے ہوئے مخاصمت کی ایسی صلاحیت نہ تھی۔ اگر میری حکومت ہوتی تو ایسا کبھی نہ ہوتا۔‘ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے ایران سے معاہدے کے ذریعے ’اسرائیل کو دھوکہ دیا۔