اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر وجیکٹ پر متعلقہ حکام نے ازسر نو تعمیر کے حوالے سے دوبارہ شروع کردیا ہے ۔ اس پر وجیکٹ میں جہاں پہلے ہی تا خیر ہو چکی ہے ۔ لاء ڈویژن کے اعلیٰ حکام اس تا خیر پر ایران کی جانب سے 18ارب ڈالرز کے ممکنہ جرمانے سے بچنے کےلیے لائحہ عمل وضع کررہے ہیں ۔ حکام نے بتایا کہ ایران پر عائد امریکی پابندیوں بچنے کے لیے با لواسط طاقت وتیسرے فریق خطے کے لیے طاقتور ملک کے ذریعہ خریدی جائے گی ۔ اس ایرانی متعلقہ حکام کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے ۔