سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمت میں کمی پر کمشنر کراچی کو نوٹس جاری کر دیا۔
ڈیری فارمرز کی جانب سے کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے کمشنر کراچی اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔
درخواست گزار کے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ نے کہا کہ دودھ کی قیمت میں کمی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر کی گئی۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈیری فارمرز کو دودھ 196روپے فی کلو پڑ رہا ہے، کمشنر کراچی نے 200 روپے فی کلو دودھ فروخت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
درخواست گزار کے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ نے کہا کہ کمشنر کراچی کا دودھ کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔