اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اگر ہم یہ اجازت دیدیں کہ ملزم کو ضمانت پر نوکری سے چھٹی بھی ملے گی تو پھر ہر چور کیلئے دروازہ کھول دینگے، آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت ایک چور کو بخش دیا جائے توپھر کیا سارے چوروں کو بخش دیا جائے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بیچ نے مزمل حسین چنہ اور حافظ عبدالصمد شیخ کی جانب سے نوکری سے نکالے جانے پر سیکرٹری خزانہ کو بوساطت وفاق پاکستان اور صدر نیشنل بینک آف پاکستان بوساطت وفاق پاکستان کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔