• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی نے تمام گروپس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

ناظم امتحانات کے مطابق پری انجینئرنگ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 49.27 فیصد رہا۔
ناظم امتحانات کے مطابق پری انجینئرنگ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 49.27 فیصد رہا۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات ظہیر بھٹو کے مطابق سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ نتائج میں طالبہ یسریٰ اعجاز نے پہلی قرۃ العین نے دوسری جبکہ افشاں اسلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

پری میڈیکل میں 27 ہزار امیدواروں میں سے26 ہزار412 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور کامیابی کا تناسب 52.37 فیصد رہا۔ 

ناظم امتحانات کے مطابق 19 ہائر سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے نتائج کا تناسب صفر فیصد رہا۔ 

پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں پہلی دو پوزیشن طالبعلم محمد عبداللّٰہ خان اورعبادالرحمٰن جبکہ تیسری پوزیشن طالبہ طمہ بنت محمد صلاح الدین نے حاصل کی۔ 

پری انجینئرنگ میں 25 ہزار 308 امیدواروں میں سے 24 ہزار 827 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 49.27 فیصد رہا۔ 

ناظم امتحانات کے مطابق سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کے مطابق 34 ہائر سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے نتائج کا تناسب صفر فیصد رہا۔

آرٹس پرائیویٹ گروپ میں پہلی پوزیشن احمد ابو صارب، دوسری پوزیشن حمنا ناز بنت عزیز الرحمٰن اور تیسری پوزیشن ماریہ مہک بنت خورشید احمد نے حاصل کی۔ 

ان امتحانات میں 3 ہزار 535 امیدواروں میں سے 3 ہزار 385 امیدواروں نے شرکت کی۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 44.25 فیصد رہا۔

قومی خبریں سے مزید