سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے استقبال کے لیے آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد سے قافلے روانہ ہو گئے، جلد 10 ہزار سے زائد کشمیری لاہور پہنچیں گے۔
انتخابی حلقوں کی سطح پر ہر امیدوارِ اسمبلی اپنے کارکنوں کو لے کر قافلوں میں شامل ہو رہے ہیں۔
ن لیگی رہنما ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا استقبال پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا استقبال ہو گا، میاں صاحب کے استقبال کے لیے 10 ہزار سے زائد کشمیری لاہور پہنچیں گے۔