• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی 1432 دنوں بعد پاکستان واپسی اور معاشی صورتحال

کراچی (پی پی آئی) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف 6جولائی 2018کو ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے10سال سزا پانے کے بعد 19نومبر 2019کو خرابی صحت کی بنیاد پر لندن روانہ ہو گئے تھے۔ 

پی پی آئی کے مطابق19نومبر 2019سے21اکتوبر 2023کی مدت کے دوران پاکستان کی معیشت میں کافی نشیب و فراز آئے، پاکستان کے کل قرضے 36ہزار 161ارب روپے اضافے کے ساتھ 40ہزار 942 ارب روپے سے بڑھ کر 77ہزار 104ارب روپے پر پہنچ چکے ہیں۔

یوں گزشتہ47ماہ کے دوران پاکستان کے کل قرضوں میں88فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح حکومت کے اندرونی قرضے 17 ہزار 132 ارب روپے اضافے کے ساتھ 21 ہزار 676 ارب روپے سے بڑھ کر 38 ہزار 809 ارب روپے پر پہنچ چکے ہیں بیرونی قرضے جو کہ نومبر 2019ءمیں 110 ارب ڈالر پر تھے، آج 124 ارب ڈالر پر پہنچ چکے ہیں۔

گزشتہ 4 برسوں کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد سے بڑھ کر 31.4 فیصد پر پہنچ چکی ہے، گزشتہ 47 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 16.5 رہی جبکہ رواں سال مئی میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ 38 فیصد ریکارڈ ہوئی، نومبر 2019 میں فی ڈالر ریٹ 155 روپے تھا جو کہ 123 روپے اضافے کے ساتھ اب 278 روپے ہے۔

اہم خبریں سے مزید