• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی فائنل: دوسرے دن کراچی وائٹس کی پوزیشن مستحکم

قائداعظم ٹرافی فائنل کے دوسرے روز کراچی وائٹس 543 رنز پر آؤٹ ہو گئی، کھیل کے اختتام پر فیصل آباد کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی، جس کے 76 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے، اُس کو فالوآن سے بچنے کے لیے مزید 268 رنز درکار ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری فائنل کے دوسرے روز کراچی وائٹس کی پوزیشن مستحکم ہے۔

کراچی وائٹس کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 543 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ دوسرے دن صائم ایوب 3 رنز کا اضافہ کرکے 203 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

کراچی وائٹس نے 398 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تھا، عمیر یوسف 6 رنز بنا سکے، کپتان سرفراز احمد نے 9 چوکوں کی مدد سے45 رنز اسکور کیے جبکہ میر حمزہ نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

فیصل آباد کی طرف سے محمد علی، ارشد اقبال اور خرم شہزاد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں فیصل آباد کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، تیمور سلطان صفر، محمد ہریرہ 17، علی وقاص 27 اور آصف علی 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کھیل کے اختتام پر محمد عرفان خان 12 اور علی شان 9 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

میر حمزہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فیصل آباد کو فالوآن سے بچنے کےلیے مزید 268 رنز درکار ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید