• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر

اسلام آباد (نمائند ہ جنگ) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزاوں کیخلاف اپیلیں بحال کرنیکی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دیں۔فیصلہ سنانے کے اعلان میں تاخیر کی استدعا منظور نہیں کی گئی،عدالت سے استدعا کی گئی کہ درخواستیں میرٹ پر سن کر فیصلہ کیا جائے، دونوں درخواستوں کی سماعت منگل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ کرے گا۔ پیر کو امجد پرویز ایڈووکیٹ کے معاون وکلا گلزار احمد اور ظہور احمد نے درخواستیں دائر کیں جن میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں بحال کی جائیں اور درخواستوں کو میرٹ پر سن کر فیصلہ کیا جائے۔ اپیلوں کی بحالی کیلئے دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں 6 جولائی 2018 کو غیرحاضری میں سزا سنائی گئی ، اہلیہ لندن میں زیرعلاج اور وینٹی لیٹرپر تھیں ، فیصلہ سنانے کے اعلان میں تاخیر کی استدعا کی جو منظور نہیں کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید