• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے تک کا اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی، یورو کی قیمت بھی برقرار، پاؤنڈ کی قیمت میں ایک روپے تک کا اضافہ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 45پیسے کے اضافے سے 279.25 روپے سے بڑھ کر 279.70 روپے اور قیمت فروخت 50 پیسے کے اضافے سے 279.50 روپے سے بڑھ کر 280.00 روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید279.00 روپے اور قیمت فروخت 282.00 روپے پر مستحکم رہی، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 295.00 روپے اور قیمت فروخت 298.00 روپے پر برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 40پیسے کے اضافے سے 339.60 روپے سے بڑھ کر 340.00 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 343.00 روپے سے بڑھ کر 344.00 روپے ہو گئی۔دریں اثنا جمعرات کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 21پیسے کے اضافے سے 280.09 روپے ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید