کراچی میں بلدیہ کے علاقے میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے جعلی آئل بنانے والے کارخانے سے جعلی انجن آئل، کین، پیکنگ کے ڈبے اور مشینری تحویل میں لے لی۔
ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق کارخانے میں جعلی انجن آئل کو امپورٹڈ کمپنیوں کے ٹریڈ مارک والے ڈبوں میں پیک کیا جارہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمدہ مال میں مختلف کمپنیوں کے ڈبوں میں پیک پانچ کارٹن آئل سمیت متعدد ڈرم کھلا آئل، پمپنگ مشین، ڈرم، پیکنگ میٹیریل و دیگر سامان شامل ہے۔
جعلی آئل کا کارخانہ دہلی کالونی بلدیہ میں واقع رہائشی گھر میں بنایا گیا تھا، مقدمہ کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔