پاکستان تحریکِ انصاف کے وفد کی جمعیتِ علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف کی جانب سے ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کیا گیا تھا، ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کا وفد کو مکمل اعتماد حاصل تھا۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 1 گھنٹہ 15منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں تعزیت کے ساتھ ملکی و سیاسی حالات پر گفتگو کی گئی۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتِ حال پر مختصر اور خیریت دریافت کرنے پر زیادہ توجہ رہی، ملاقات میں پاک افغان تجارت پر بھی مختصر گفتگو ہوئی۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کا مقصد سیاسی نفرتوں میں بات چیت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا تھا۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن پی ٹی آئی رہنماؤں کو گاڑی تک بٹھانے خود باہر آئے۔