• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج شب ہو گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج شب کو ہو گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جا سکے گا۔

اس حوالے سے ماہرِ فلکیات پروفیسر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی میں چاند گرہن کا دورانیہ4 گھنٹے25 منٹ ہو گا۔

اُنہوں نے بتایا کہ رات 11 بج کر 1 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہو جائے گی جبکہ رات 1بج کر 14 منٹ پر جزوی چاند گرہن عروج پر ہو گا۔

پروفیسر ڈاکٹرجاوید اقبال کا کہنا کہ چاند کے 6 فیصد حصےکو گرہن لگے گا جس کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو گا۔

واضح رہے کہ یہ چاند گرہن ایشیاء، یورپ، آسٹریلیا، امریکا کے مختلف حصّوں، افریقا اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

قومی خبریں سے مزید