امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے ٹیکس سے بہت کچھ آگے بڑھتا ہے لیکن کراچی نظر انداز ہو رہا ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں جو طے ہوا تھا وہ پورا نہیں ہو سکا، جب تک اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوں گے حکومت نہیں چل پائے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کیسا بھی نظام ہو کچھ کرنا ہو تو راستہ نکل ہی آتا ہے، جن پارٹیوں میں جمہوریت نہ ہو وہ ملک میں جمہوریت کیا لائیں گے؟
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جمہوریت اسی وقت آئے گی جب پارٹیوں میں جمہوریت ہوگی۔ 50 سال پارٹی سے مخلص وزیر تو بن سکتا ہے پارٹی کا سربراہ نہیں۔