پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں چیئرمین پی ٹی آئی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی مقبولیت نے مولانا فضل الرحمٰن کو حواس باختہ کر دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ یہودی ایجنٹ جیسا کردار تو خود مولانا ادا کر رہے ہیں، ایسے کھوکھلے الزامات عوام نے بہت پہلے ہی مسترد کر دیے ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست کی تدفین الیکشن کے روز ہو جائے گی۔