اسلام آ باد ( رانا غلام قاد ر )وفاقی حکومت نے کیپٹن (ر) محمدخرم آغا کو وزیراعظم کاپرنسپل سیکرٹری تعینات کردیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی نئی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، محمد خرم آغاگریڈ 22 کے افسر ہیں اور ان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے ، وہ اس وقت سیکرٹری مواصلات کے عہد ے پر فائز تھے۔ وزیراعظم کے مو جودہ پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے گزشتہ ہفتے استعفیٰ دیا تھا،وہ گزشتہ برس ریٹائر ہوئے تھے۔انہیں ایک سال کا کنٹریکٹ دیاگیا تھاجو 25دسمبر کو ختم ہونا تھالہذا انہوں نے استعفیٰ دیا۔ انہوں نے 31اکتوبر تک فرائض انجام دئیے۔ ان کی تقرری ورلڈ بنک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی گئی ہے ۔