• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنگ پائپ میں پھنسے کتے کو نکالنے کا معاوضہ سن کر مالک حیران

سوئٹزرلینڈ کے راستے سفر کرنے والا ایک فرانسیسی شہری اس وقت حیران رہ گیا جب اسے سوئس فائر فائٹرز کی جانب سے اس کے پالتو کتے کو ایک زیر زمین تنگ پائپ سے نکالنے کے معاوضے کے طور پر 10 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم کا بل موصول ہوا۔ 

چند ماہ قبل الین چچیگونوڈ نامی 25 سالہ فرینچ شہری اپنے تین پالتو کتوں کے ساتھ یورپ کے سفر پر تھا۔

اسے سوئٹزرلینڈ میں اس وقت سخت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب اس کا ایک کتا گم ہوگیا۔ یہ 12 سالہ کتا جس کا نام جیک رسل ہے وہ ایک لومڑی کے تعاقب میں گیا اور غائب ہوگیا، جس کے بعد الین چچیگونوڈ اور اس کے دیگر دو کتوں نے اس کی بہت تلاش کی لیکن وہ نہیں ملا۔ 

تاہم تین روز بعد اس کے باقی دو کتوں نے گم ہونے والا کتے کے کراہنے کی آواز ایک سڑک کنارے سے سنی، جس پر الین چچیگونوڈ نے دیکھا کہ کتا اور لومڑی ایک تنگ پائپ میں پھنسے ہوئے تھے۔

اس نے انہیں نکالنے کے لیے ایمرجنسی سروس اور فائر فائٹرز سے رابطہ کیا۔ جنہوں نے اسے بتایا کہ کتے کو نکالنے کے لیے مزید ورکرز اور اسپشل مشینیں منگوانا پڑیں گی اور اسے اس کی فیس دینا پڑے گی۔

یہ سوچے بغیر کہ کیا فیس ہوگی، وہ رضامند ہوگیا، جس کے بعد 12 ورکرز اور مشینری کی مدد سے کتے اور لومڑی کو نکالا گیا، تاہم جب اسے بل موصول ہوا تو وہ حیران رہ گیا کیونکہ یہ 10 ہزار ڈالر کا بل تھا جسے 30 دن میں ادا کرنے کا نوٹس ساتھ تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ غیر مناسب اور بہت زیادہ رقم ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید