• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیرِ اعلیٰ کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی: کنور دلشاد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی ہے۔

کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام اختیارات گورنر کے پاس چلے گئے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان کو ڈائریا کی شکایت پر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث گزشتہ شب پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا جہاں آج ان کا انتقال ہو گیا۔

قومی خبریں سے مزید