گوجرانوالہ میں 3 روز قبل گاڑی پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے کیس میں پولیس نے ملزمان گرفتار کرلیے۔
سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) گوجرانوالہ کے مطابق پولیس نے 5 افراد کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے کشمیر روڈ پر پیش آیا تھا، گاڑی پر 2 موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے فائرنگ کی تھی۔
گاڑی میں پی ٹی آئی رہنما رانا افتخار 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوئے تھے، سی پی او کے مطابق ملزمان اور رانا افتخار کے درمیان پرانی دشمنی ہے۔