• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج اخراجات میں ایک لاکھ کم کیے، مزید کمی کیلئے کوشاں ہیں، انیق احمد

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ حج کے اخراجات میں ایک لاکھ روپے کم کر دیے گئے، مزید کمی کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

کراچی میں  کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حجاج کو 30 کے جی بیگ اور مفت سم فراہم کی جا رہی ہے۔ حج کو ایک عام آدمی کی استطاعت میں لانا ہماری کوشش ہے۔

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حجاج کی امیگریشن پاکستان میں ہی کرنے کا کام کیا ہے۔ پہلے یہ سہولت اسلام آباد میں تھی، اب کراچی کو شامل کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ حج فلائٹس اسکردو سے بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔ حجاج کرام کے لیے موبائل ایپ متعارف کرانے جا رہے ہیں۔

انیق احمد نے کہا کہ آن لائن ایپ میں اردو اور انگریزی زبان دونوں شامل ہیں۔ حج کے دوران قربانی کے پیسے حج  پیکیج سے الگ ہیں۔ قربانی کی رقم 65 ہزار روپے ہے تاکہ حجاج کرام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

قومی خبریں سے مزید