نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کویت سٹی میں البیان محل پہنچے، جہاں کویت کے اول نائب وزیراعظم شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کو کویت کے امیری گارڈ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، پاکستان اور کویت کے ترانے پیش کیے گئے۔
نگراں وزراء اور وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی وفد میں شامل ہیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے۔