کراچی آرٹس کونسل میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے جاری عالمی اردو کانفرنس میں آج تین شعری مجموعوں سمیت 8 کتابوں کی رونمائی کی جائے گی۔
عالمی اردو کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان کو درپیش مسائل سے متعلق سیشن سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
آج ’ہمارا تعلیمی معیار‘، ’موسیقی کا سفر‘ اور ’بدلتے رجحانات‘ سے متعلق سیشنز بھی اردو کانفرنس کا حصہ ہوں گے۔
’کشمیر کا مزاحمتی ادب‘ سے متعلق نشست میں مشعال ملک بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گی۔
شام 6 بجے ’مٹی میں چراغ رکھ دیا ہے‘ بیاد بےنظربھٹو شہید کے عنوان سے نشست ہوگی۔
عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز کا اختتام عالمی مشاعرے پر ہوگا۔