• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل مروت اور عاطف خان ورکرز کنونشن کے معاملے پر آمنے سامنے آ گئے

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے ورکرز کنونشن کے انعقاد پر عاطف خان نے ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی عاطف خان کی جانب سے آڈیو پیغام میں کارکنوں کو ورکرز کنونشن میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

عاطف خان کے آڈیو پیغام پر شیر افضل مروت نے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاطف خان ورکرز کنونشن نہیں روک سکتے۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عاطف خان کے خلاف خان صاحب (چیئرمین پی ٹی آئی) سے شکایت کروں گا۔

دوسری جانب شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر علی گنڈا پور سے  عاطف خان کو شوکاز نوٹس دینے کی درخواست بھی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید