• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولہویں عالمی اردو کانفرنس: دوسرے روز شعر و ادب پر نشستیں

عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز 9 کتابوں کی رونمائی ہوئی۔
عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز 9 کتابوں کی رونمائی ہوئی۔

سولہویں عالمی اردو کانفرنس میں ادبی ثقافتی اور تہذیبی تاریخ کا تذکرہ جاری ہے، دوسرے روز جہاں شعر و ادب پر نشستیں ہوئیں، وہیں کراچی کی زندہ آوازوں کو بھی یاد کیا گیا۔ جیو میڈیا گروپ ادبی میلے کا میڈیا پارٹنر ہے۔

عالمی اردو کانفرنس ایک ایسا میلہ جہاں نئی نسل کو روایات سے جوڑنے کی تدبیر ہورہی ہے، جہاں گزرے ہوئے وقتوں کی یادیں تازہ ہورہی ہیں۔

عالمی اردو کانفرنس کےدوسرے روز نظم غزل افسانہ اور ناول پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ 14سیشن ہوئے۔ 9 کتابوں کی رونمائی ہوئی۔ ایک نشست عارفہ سیدہ زہرہ کے نام رہی۔ شرکاء نے ادبی میلے کو اردو تہذیب کیلئے خوش آئند قرار دیا۔

انور شعور، شکیل عادل زادہ، زہرا نگاہ، سحر انصاری نے ’کیا شہر تھا کیا لوگ تھے‘ کے عنوان سے رکھی گئی نشست میں کراچی کے نامور ادیبوں اور شعرا کے ساتھ بیتے لمحات کی روداد سنائی۔

سرشام مشاعرے کا اہتمام ہوا۔ نشستیں بھر گئی تو حاضرین زمین پر بیٹھ گئے۔ کشور ناہید، رحمان فارس، عمیر نجمی، ناصرہ زبیری سمیت معتبر شعرا نے اشعار سنا کر داد سمیٹی۔

قومی خبریں سے مزید