• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبہ سندھ کے شہر کراچی کی 2 احتساب عدالتوں میں ججز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج تسنیم سلطانہ احتساب عدالت نمبر 1 کی جج ہوں گی جبکہ سیشن جج شاہد پرویز میمن احتساب عدالت نمبر 4 کے جج تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کی احتساب عدالت نمبر 1 اور 4 گزشتہ کئی ماہ سے خالی تھیں۔

دونوں عدالتوں میں ڈاکٹر عاصم حسین اور شرجیل میمن کے ریفرنس زیرِ سماعت ہیں۔

قومی خبریں سے مزید