• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غبن میں ملوث پٹواری کا منشی گرفتار، لینڈ ریکارڈ برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریکارڈ غبن میں ملوث پٹواری کا منشی مہر نعیم گرفتار ، غبن کیا گیا لینڈ ریکارڈ بھی برآمد کرلیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے روپوش پٹواری مظہر چن کی بھی فوری گرفتاری اور ریکارڈ برآمدگی کا حکم دیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موضع عنایت پور سمیت دیگر مواضعات کا غائب لینڈ ریکارڈ بھی برآمد کیا جارہا ہے جب کہ دو مواضعات کا ریکارڈ غائب کرنے والے پٹواری عبدالواجد سندیلہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔
ملتان سے مزید