• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو پہلے پی ٹی آئی کو مہنگائی کا ذمے دار ٹھہراتے تھے، آصف کرمانی

سینیٹر آصف کرمانی---فائل فوٹو
سینیٹر آصف کرمانی---فائل فوٹو 

سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران پی ٹی آئی کو مہنگائی کا ذمے دار ٹھہراتے تھے، اب بلاول بھٹو نے یوٹرن لے لیا ہے۔

آصف کرمانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏عوام 8 فروری کو اپنے ووٹ کی طاقت سے جسے منتخب کریں وہ ہی عوام کا لاڈلا ہو گا۔

آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں معاشی منشور دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الزامات کی سیاست کا وقت گزر گیا ہے، عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید