اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سےسندھ اور بلوچستان کے پارٹی صدوربشیرمیمن اور جعفرخان مندوخیل کی قیادت میں وفود نے ملاقاتیں کر کے آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت مکمل کر لی ہے‘(ن) لیگ بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل کی قیادت میں وفد نے منگل کو شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی جبکہ بلوچستان میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر شہباز شریف نےکہاکہ بلوچستان ہمارا دل ہماری جان ہے،بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کا ناگزیر تقاضا سمجھتے ہیں‘ دوبارہ موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش اسکولوں کا جال پھیلائیں گے۔بلوچستان ملکی معاشی ترقی کا مستقبل میں محور و مرکز ثابت ہوگا۔ k عوامی شکایت پرمیئر نے اسپنسر آئی اسپتال کے ایم ایس کو جبری چھٹی پر بھیج دیا کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عوامی شکایات پر اسپنسر آئی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر جبری چھٹی پر بھیجنے اور اسپتال کے حوالے سے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کے لئے یوسی چیئرمینز پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے منگل کے روز اسپنسر آئی اسپتال کا اچانک دورہ کیا،اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری چیک کی اور او پی ڈی رجسٹر کا معائنہ کیا، اس موقع پر میونسپل کمشنر سید افضل زیدی، میئر کراچی کے نمائندہ برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے صدر خلیل ہوت، یوسی۔13 کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور دیگر نمائندے بھی موجود تھے، میئر نے اسپنسر آئی اسپتال کے آپریشن تھیٹر اور ڈاکٹرز کے کمروں کا بھی معائنہ کیا اور اسپتال کی حدود میں عملے کی رہائش گاہ کا بھی دورہ کیا، انہوں نے اسپنسر آئی اسپتال کی انتظامیہ اور عملے کی ناقص کارکردگی پر سرزنش کی اور کہا کہ ایک ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم کراچی کے اس قدیم اور اہم ترین اسپتال کا فعال نہ ہونا باعث تشویش ہے،انہوں نے کہا کہ اسپنسر آئی اسپتال کے متعلق مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ان وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا جن کے باعث اس اسپتال میں ماضی کی طرح امراض چشم کے مریضوں کو تسلی بخش علاج معالجے کی سہولتیں دستیاب نہیں ہو رہیں۔