حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو پاکستان سے بڑی امیدیں ہیں۔
حرمتِ مسجدِ اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل اچانک غزہ پر حملہ کر کے اسے ہمیشہ کے لیے ختم کردینا چاہتا تھا۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کے حملے سے قبل اپنے دفاع میں اسرائیل پر حملہ کیا، اسرائیل غزہ اور بیت المقدس پر ہمیشہ کے لیے قبضہ کر لینا چاہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دوسری طرف مسلمان ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانے کا پلان چل رہا تھا۔
اسماعیل ہنیہ نے یہ بھی کہا کہ اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، ہمارے حماس کے مجاہدین ہر سطح پر اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا رہے ہیں۔