• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ملکوں پر میزائل اور ڈرون حملے ایرانی فوجی کمزوری کا اظہار ہیں، یو اے ای

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے خلیجی ملکوں پر حملوں کو ایران کا اخلاقی دیوالیہ پن قرار دے دیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے سینیئر ڈپلومیٹک ایڈوائزر انور قرقاش نے ایک بیان میں کہا کہ خلیجی ملکوں پر میزائلوں اور ڈرون کے حملے ایران کی عسکری کمزوری ظاہر کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کی نااہلیت اور خلیجی ملکوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی حکمت عملی اس کی عسکری کمزوری، اخلاقی دیوالیہ پن اور سیاسی تنہائی کو ظاہر کر رہی ہے۔

انور قرقاش نے مزید کہا کہ  ایران حملے روک کر بات چیت کی کوششوں کی طرف آئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید