اسرائیل نے لبنان کی ساحلی پٹی پر سویلین ٹرکس کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچی آدرائی نے کہا کہ جو بھی ٹرک ساحل کے ساتھ چلتا دیکھا جائے گا اسے نشانہ بنائیں گے۔
لبنان کی ساحلی پٹی ٹرانسپورٹ کی مرکزی شاہراہ ہے۔ اس کی بندش سے نہ صرف سامان کی نقل و حمل بلکہ محفوظ علاقوں کی طرف جانے والے شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہوگا۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ حزب اللّٰہ سویلین ٹرکس کی آڑ میں اپنے میزائل لانچرز اور دیگر اسلحے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہا ہے۔