• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر 8 دسمبر کو سماعت مقرر کردی ہے۔

 الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کےخلاف درخواستوں پر کاز لسٹ جاری کردی۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر یہ ابتدائی سماعت ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف 11 افراد نے درخواستیں دائر کی تھیں، پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواست دائر کرنے والوں میں اکبر ایس بابر بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید