• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کے تقاضا کرنے پر شوہر حق مہر ادا کرنے کا پابند، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے بیوی کو حق مہر کا تقا ضہ کرنے پر غیر ضروری مقدمہ بازی میں الجھانے پر شوہر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے قراردیاہے کہ شادی کا بندھن قائم ہونے کے باوجود بیوی جب بھی تقاضہ کرے شوہر اس کا حق مہر ادا کرنے کا پابند ہے ،حق مہر ادائیگی کا وقت نکاح نامہ میں مقرر نہ ہو تو بیوی کسی بھی وقت تقاضہ کر سکتی ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے خاتون ثمینہ کے حق میں ہائی کورٹ کا فیصلہ بر قرار رکھتے ہوئے اس کے شوہر خالد پرویز کی اپیل خارج کردی۔
اہم خبریں سے مزید