• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین تجارتی تعلقات میں بڑی پیشرفت، چین کا آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاک چین تجارتی تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، چین نے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق کرلیا۔

ذرائع وزارت تجارت نے بتایا کہ چین نے پاکستان سے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی۔ نئی ترجیحی فہرست کے تحت پاکستان کو مزید رعایت ملنے کا امکان ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ وزارت تجارت نے چین سے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا، نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے دورہ چین میں مطالبہ پیش کیا تھا۔ 

چینی صنعت کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری تیز کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک نے تجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا جبکہ چینی صنعتوں کو پاکستان منتقل کرنے کےلیے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا گیا۔

ادھر حکام وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں 2019 میں ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید