• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹو ریفرنس عدلیہ کیلئے امتحان ہے: بلاول بھٹو

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھٹو ریفرنس ہماری عدلیہ کے لیے امتحان ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ ذوالفقار علی بھٹو بے قصور تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جہاں 12 سال بعد صدر کے ریفرنس پر سماعت ہوئی، میں نے 2018ء میں کیس سننے کے لیے درخواست دائر کی، ہمیں ذوالفقار بھٹو کے لیے انصاف چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مجھے انصاف دیا جائے، قوم کو بتایا جائے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو بے قصور تھے، عدالت سے اپیل ہے کہ آپ نے تاریخ کو درست کرنا ہے، اُمید ہے اس بار پیپلز پارٹی اور عوام کو قائدِ عوام کے کیس میں ریلیف ملے گا۔

میاں تیرے جانثار، بشیر میمن، راؤ انوار

راؤ انوار سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ جن کا کھلونا ہے انہوں نے اس کو لانچ کیا، لیاری کے کارکنوں نے اس کھلونے کے بارے میں ایک نعرہ دیا ہے، لیاری کے کارکنوں کا نعرہ ہے میاں تیرے جانثار، بشیر میمن، راؤ انوار۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پورا نظام اور جو سہولت کار تھے ان کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں، جو اس جرم میں ملوث تھے ان کو بے نقاب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام کو جب تک انصاف نہیں ملتا تب تک کسی کو انصاف نہیں مل سکتا، امید ہے کہ اس بار پیپلز پارٹی کو اس کیس میں ریلیف ملے گا۔

قومی خبریں سے مزید