چین کے دورے پر موجود نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے چین کے آٹو موبائل سیکٹر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔
وزیرِ تجارت کو چین کی الیکٹرک کار مینوفیکچرنگ پلانٹس کا دورہ کرایا گیا۔
اس دوران وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو بڑھا رہا ہے، چین کا آٹو موبائل سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کی الیکٹرک وہیکلز کمپنیاں پاکستان میں جوائنٹ وینچرز شروع کریں، الیکٹرک وہیکلز مینوفیکچرنگ کی خصوصی اقتصادی زونز میں حوصلہ افزائی کی جائے گی۔