کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے نالہ متاثرین کیس میں میئر کراچی اور متعلقہ حکام کو طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ میں گجر، اورنگی، محمود آباد نالہ متاثرین کو متبادل گھر اور معاوضے کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر عملدر آمد ہوا یا نہیں۔ متاثرین کے وکیل نے کہا کہ متاثرین کو کرایہ کی مد میں کافی حد تک چیک مل گئے ہیں۔ ابھی تک حکومت نے متبادل گھر کے حکم پر عمل در آمد نہیں کیا۔ سپریم کورٹ کا حکم تھا کہ 80گز کا گھر بنا کر دینا ہے یا رقم دینی ہے۔