اسلام آباد(رپورٹ:، رانا مسعود حسین) ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں فراڈ کے ایک مقدمہ میں سات سال قیدکی سزا کاٹنے والے ایک ملزم خادم مسیح کے اہلخانہ سے منشاء نامی ایک اور نوسر باز نے سزا معطلی اور ضمانت کروانے کا جھانسہ دیکر سپریم کورٹ اسلام آباد کی عمارت کے اندر تین لاکھ 77ہزار روپے اینٹھ لئے ہیں ،درخواست گزار حمزہ مشال نےʼجنگ رپورٹرکو بیان کیا ہے کہ اسکے والد خادم مسیح کی سزا کیخلاف سپریم کورٹ اسلام آبادرجسٹری میں فوجداری اپیل زیرالتواء ہے اور کوئی تاریخ پیشی نہیں ہوئی ہے محمد منشاء نےمعمولی جرم میں میرے والد کیساتھ فیصل آباد جیل میں چند دن گزارے تھے اور دعویٰ کیا کہ اسکے حکومت اورعدلیہ میں لمبے چوڑے تعلقات ہیں جب بھی وہ جیل سے نکلا اگلے روز انکی ضمانت کروادیگا ،ملزم نے جیل سے باہر آکر ٹیلیفون پر رابطہ کیا کہ میں نے سپریم کورٹ سے آپکے والد کی ضمانت منظور کروانے کا بندوبست کرلیا ہے اس نے ہمیں 18کو فون کرکے لاہور ہائیکورٹ (لاہور بنچ ) بلوایا ضمانت انتظامات کے نام پر ساڑھے 12ہزار روپے لئے اور کہا میں نے آج ویڈیو لنک پرآپکے والد کی ضمانت کروا لی ہے۔