حال ہی میں پاکستان پہنچنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ممتاز اور استاد راحت فتح علی خان کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بچپن سے کراچی دیکھنے کا خواب آنکھوں میں سجائے پہلی بار پاکستان پہنچنے والی لیجنڈری بھارتی اداکارہ ممتاز کا خواب کئی برسوں بعد سچ ہوگیا۔
کراچی میں ساحل کی سیر، طارق روڈ و کلفٹن سے شاپنگ اور اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کے بعد اداکارہ ممتاز لاہور پہنچ گئیں۔
لاہور پہچنے کے بعد ماضی کی سپر اسٹار ممتاز نے استاد راحت فتح علی خان سے ملاقات کی، اس ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔
یاد رہے کہ پہلی بار پاکستان آنے والی اداکارہ نے کراچی پہنچتے ہی جیو کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں شرکت کی تھی اور پاکستانی فنکاروں اور ڈراموں کی خوب تعریفیں بھی کیں۔