• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FPSC نے گلگت بلتستان پبلک سروس کمیشن کے قیام کی تجویز دیدی

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی پبلک سروس کمیشن نے گلگت بلتستان حکومت کو تجویز د ی ہے کہ وہ اپنا الگ پبلک سروس کمیشن قائم کرےہمارے پاس کام کا بوجھ ، عملہ کم ، بہتر ہوگا کہ حکومت گلگت بلتستا ن اپنا الگ پبلک سروس کمیشن قائم کرے ۔یہ تجویز وفاقی پبلک سروس کمیشن کی مرتب کردہ سالانہ رپورٹ برائے 2022میں دی گئی جو کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پیش کی ہے۔ اب یہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جا ئے گی۔ رپورٹ میں جنوری سے دسمبر تک 2022کی ایف پی ایس سی کی کا ر کردگی کا احاطہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف پی ایس سی کے پاس وفاقی ملازمتوں میں بھرتی کے کام کا بہت بوجھ ، عملہ کی کمی ہے ۔ اس کے باوجود کمیشن گلگت بلتستان کیلئے بھرتی کا ا ضافی کام کر رہاہے ۔ مناسب ہوگا کہ حکومت جلد گلگت بلتستان اپنا الگ پبلک سروس کمیشن قائم کرے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا 2022میں کمیشن نے سی ایس ایس 2021 کے امتحان کے امیدواروں کے انتخاب کو حتمی شکل دی ،205 امیداروں کی مختلف وفاقی سروس گروپوں کیلئے تقرری کی سفارش کی۔
اہم خبریں سے مزید