• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈراما سیریل ’منت مراد‘ کی نگی نے نکاح کرلیا

ثنا نادر شاہ --- فائل فوٹو
ثنا نادر شاہ --- فائل فوٹو

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈراما سیریل ’منت مراد‘ میں مراد کی چھوٹی بہن نگی کے کردار سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا نادر شاہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سینئر اداکارہ فرح نادر کی بیٹی و اداکارہ ثنا نادر نے اپنے نکاح کا اعلان کیا۔

انہوں نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

وائرل ویڈیو اور تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ نے اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر سنہرے رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا۔

وائرل ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کا نکاح اُن کے قریبی رشتہ داروں اور چند دوستوں کی موجودگی میں ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کے نکاح کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم ثنا نادر شاہ کے شوہر کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اُن کا صرف نکاح ہوا ہے یا رخصتی بھی ہوگئی ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید